ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخاب لڑنے سے چلوورایا سوامی کا انکار

لوک سبھا انتخاب لڑنے سے چلوورایا سوامی کا انکار

Mon, 27 Aug 2018 23:23:47    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور جنتادل (ایس) چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے چلووارایا سوامی نے لوک سبھا انتخابات لڑنے سے صاف انکار کردیا ہے، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا سے انہوں نے آج ہی بات چیت کی ہے اس بات چیت کے دوران انہوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ہرگز حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے رکن اسمبلی، وزیر اور رکن پارلیمان یہ تینوں رول ادا کرچکے ہیں ، اسی لئے دوبارہ وہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس کے لئے انہیںآنے والے دنوں میں زیادہ قیمت چکانی پڑے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے دوبارہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کے متعلق چلوورایا سوامی نے کہاکہ ایسی خواہش رکھنے میں حرج ہی کیا ہے، پانچ سال ریاست میں بہترین انتظامیہ فراہم کرنے کے بعد اگر سدرامیا یہ توقع کرتے ہیں کہ ریاستی عوام انہیں خدمت کا دوبارہ موقع فراہم کریں گے اس پر کسی کو کوئی اعتراض کیوں کر ہو۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان مفاہمت کی خبروں پر چلوورایا سوامی نے کہاکہ یہ فیصلہ دونوں پارٹیوں کے مرکزی قائدین کریں گے۔ 


Share: